نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان آنا چاہ رہی ہےانگلینڈ سیریز کنفرم

نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان آنا چاہ رہی ہے انگلینڈ نے سیریز کنفرم کردی

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے  پاکستان آنے کی خواہش مند ہے جبکہ انگلینڈ نے بھی سیریز کنفرم کی ہے۔

ساری دنیا اور دنیائے کرکٹ اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ  کھڑے ہیں، ہم اُن تمام لوگوں کے شکر گزار ہیں، تمام بڑے کرکٹرز نے اس معاملے پر ایک مؤقف اختیار کیا اور نیوزی لینڈ و انگلینڈ کی ٹیموں پر تنقید کی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ نیوزی لینڈ واپس پاکستان آنا چاہ رہا ہے اور انگلینڈ نے بھی اپنی سیریز کنفرم کی ہے۔

گزشتہ ماہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پہلا ایک روزہ میچ شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اس اعلان کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی تھی، بعد ازاں انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی دورۂ پاکستان ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

فواد چوہدری نے دیگر امور کے حوالے سے بھی گفتگو کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ماہ ربیع الاول کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان عشرہ رحمت العالمینﷺکا افتتاح کریں گے۔ نیب آرڈیننس کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ اس میں کافی ایسی ترامیم کی گئیں ہیں جو اپوزیشن چاہتی تھی۔ متفقہ رائے تھی ٹیکس کے کیسز نیب دائرہ اختیار سے نکالے جائیں، یہ تمام مطالبے خود اپوزیشن بھی کر رہی تھی مگر اب وہ رو رہے ہیں، اپوزیشن دراصل روتے بچوں کا اجتماع ہے کیونکہ وہ میڈیا پر آکر صرف رونا دھونا کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here