پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کو تیار ہے، امیر البحر

نیول چیف نے پاکستان نیوی فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پاک بحریہ کی سالانہ فلیٹ ایفیشنسی کمپٹیشن پریڈ دوہزار بیس کا پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں انعقاد کیا گیا، پریڈ کے مہمان خصوصی  چیف آف نیول اسٹاف ایڈمِرل محمد امجد خان نیازی تھے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے پاکستان نیوی فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کا سمندر،گوادر پورٹ اور سی پیک کی سکیورٹی میں اہم کردار ہے۔

امیر البحر محمد امجد خان نیازی نے تقریب سے خطاب میں ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک بحریہ خطے کے بدلتے جیو پولٹیکل حالات سے بخوبی واقف ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کو تیار ہے۔

پریڈ کے دوران نیول چیف نے فرائض کی انجام دہی میں فلیٹ یونٹس اور افسران کے جذبے کو سراہا، بعد ازاں مہمانِ خصوصی نے بہترین کارکردگی والے یونٹس کو ایفیشنسی شیلڈز سے نوازا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here