بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا ڈرامہ کر رہی ہے: مشعال ملک

0
131

 کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا ڈرامہ کر رہی ہے، تمام حریت قیادت نے ڈرامہ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کر رکھا ہے، کشمیری نام نہاد بھارتی الیکشن کو نہیں مانتے۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کر رکھی ہے، پلوامہ میں بھارتی فورسز نے 2 نوجوانوں کو شہید کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوج نے کل رات سینکڑوں نوجوان گرفتار کیے، بھارتی فوج نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔

اس سے قبل اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مشعال ملک نے کہا تھا کہ کشمیریوں کو جیلوں میں ڈالا جارہا ہے، پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ بھارت کو بلیک لسٹ کیا جائے، دنیا کو اب جاگنا ہوگا۔

انہوں نے کہا تھا کہ دنیا میں کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن جیسی صورت حال ہے، بھارت نے فائدہ اٹھا کر مظالم اور کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھا، بھارت نے حال ہی میں نیو ڈومیسائل جیسا کالا قانون پاس کرایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here