وفاقی کا بینہ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کردی

0
31

محترم وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم صاحب کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس ہوا، جس میں عمران خان نے مریم بنت نواز کے معاملے پر کابینہ ارکان سے رائے لی اور پوچھا

کسی کو ذیلی کمیٹی کے فیصلے پر اعتراض ہے ؟؟؟

اس پر کابینہ ارکان نے کہا ہم اس کی توثیق کرتے ہیں

اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کابینہ کے سامنے ایک سمری لائی گئی۔ سمری میں کسی وی آئی پی اور خاندانی سیاست کے امین کا نام خصوصی طور پر پیش نہیں ہوا۔ کابینہ نے ای سی ایل میں نام ڈالنے اور نکالنے کی تجاویز کی منظوری دی۔

ان کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں ای سی ایل سے متعلق 26 کیسز پر غور کیا گیا۔ سمری میں 14 نام کابینہ کے سامنے رکھے گئے، 8 نام نکالے گئے، ایک مسترد اور ایک موخر کیا گیا۔ کابینہ نے نامور شخصیت کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا متفقہ فیصلہ کرتے ہوئے یلی کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کی ہے

شکریہ پاکستان
تحریر پاکستانی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here