اسلام آباد ایئرپورٹ پرہیروئن قطراسمگل کرنےکی کوشش ناکام‘ مسافر گرفتار

0
15

 اسلام آباد ایئرپورٹ پراینٹی نارکوٹکس فورس نے قطرجانے والے مسافر سے ہیروئن کے 80 کیپسول برآمد کرلیے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پراینٹی نارکوٹکس فورس نے قطر جانے والے ایک مسافر کے قبضے سے ہیروئن سے بھرے 80 کیپسول برآمد کرلیے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ملزم شاہد دوحہ روانہ ہورہا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد ایئرپورٹ پرنائیجیرین باشندے سے ہیروئن سے بھرے کیپسول برآمد ہوئے، گرفتار نائیجیرین شہری ترکی جا رہا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرکے عمرہ پر جانے والے مسافر کے احرام سے ایک کلو ہیروئن برآمد کی تھی۔

گرفتار ملزم آصف محمود فیصل آباد کا رہائشی تھا اور پی آئی اے کی ریاض جانے والی پرواز 725 سے عمرہ پر جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ 3 جون کو کراچی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے ہیروئن کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے مسافر کے قبضے سے دو کلو سے زائد ہیروئن برآمد کی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here