اسلام آباد ایئرپورٹ پرمسافر کے قبضے سے ہیروئن کے کیپسول برآمد

0
17

 اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کرکے ہیروئن کے کیپسول برآمد کرلیے۔

اے این ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے قطر جانے والے مسافررحمت اللہ کوگرفتار کرکے ہیروئن کے 80 کیپسول برآمد کرلیے۔

اے این ایف حکام کے مطابق گرفتار ملزم رحمت اللہ غیرملکی ایئرلائن کی پروازکیو آر 633 سے دوحہ جا رہا تھا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں نے ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مدینہ جانے والے مسافر سے 2 کلو منشیات برآمد کی تھی۔

اے ایس ایف حکام نے منشیات برآمد ہونے کے بعد مسافرکو انسداد دہشت گردی فورس (اے این ایف) کے حوالے کردیا تھا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پرہیروئن قطراسمگل کرنےکی کوشش ناکام‘ مسافر گرفتار

واضح رہے کہ رواں سال 3 اگست کو اسلام آباد ایئرپورٹ پراینٹی نارکوٹکس فورس نے قطرجانے والے مسافر سے ہیروئن کے 80 کیپسول برآمد کیے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here