اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی‘ ملزم گرفتار

0
3

 اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافر سے آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پراے این ایف نے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے ایک کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

اے این ایف کے مطابق مسافر کے جوتوں سے کروڑوں مالیت کی 798 گرام آئس ہیروئین برآمد ہوئی ہے، ملزم راشد خان پرواز اے کے 615 سے دبئی جا رہا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے مسافر سے منشیات برآمد کی تھی۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملزم نعمان نے جسم کے ساتھ منشیات چھپا رکھی تھی، مسافر بحرین جا رہا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 12 اکتوبرکو اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کرکے ہیروئن کے کیپسول برآمد کیے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here