وزیر داخلہ شیخ رشید کی ہدایت پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر بڑی تبدیلی

 اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہلی باردیارغیرسے بے دخل ہوکر آنے والوں کو ایف آئی اے نے کھانا کھلایا، ڈیپورٹیز کو روزگار کی بحالی کے لیے فلاحی تنظیم قرضے بھی دے گی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ہدایت پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر بڑی تبدیلی آگئی ، پہلی بار دیار غیر سے بے دخل ہوکر آنے والوں کو ایف آئی اے نے کھانا کھلایا۔

پرواز ٹی کے 710 کے ذریعے استنبول سے 40 ڈیپورٹیز اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے، ایف آئی اے حکام نے ڈیپورٹیز کی دیکھ بھال کی ،جوتے، کپڑے پیش کئے گئے جبکہ ڈیپورٹیز کو روزگار کی بحالی کے لیے فلاحی تنظیم قرضے بھی دے گی۔

یاد رہے وزیر داخلہ شیخ رشید نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا اچانک دورہ کرکے مسافروں کودستیاب سہولتوں کاجائزہ لیا، سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی سمیت دیگر افسران اس موقع پرموجود تھے۔

دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تھا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر کوئی اب تنگ نہیں کرے گا اگر کسی افسر نےاسٹیکر مانگا تو ہمیں آگاہ کیا جائے، اسلام آباد تمام ایئرپورٹ پر بہترین سہولیات ملیں گی، اوورسیز کو یقین دلاتا ہوں ایئرپورٹ پر آپ کو بہترین سہولتیں ملیں گی، پاکستان کا امیج بہتر ہو گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آن لائن ویزہ جاری کرنا شروع کردئیے ہیں،192 ملکوں کے لئےآن لائن ویزہ جاری کیا گیا ہے، وزیراعظم کا فیصلہ ہےکہ آن لائن ویزہ کیلئے کوئی رکاوٹ نہ ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here