سی ٹی ڈی نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیوایم لندن کے مبینہ دہشت گرد کو ‏گرفتار کرلیا، ملزم نے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔

سی ٹی ڈی آپریشن ٹو نے کورنگی زمان ٹاؤن میں کارروائی کی، کارروائی کے ‏دوران ایم کیوایم لندن کا مبینہ دہشت گرد گرفتار کیا گیا، ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق محمدعمران عرف نٹو دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ‏رہا،ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر پی این ٹی کالونی میں پولیس وین پر فائرنگ کی ‏تھی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا تھا، ملزمان کی فائرنگ سے چار دیگر افراد ‏بھی جاں بحق ہوئےتھے۔

سی ڈی ڈی ترجمان کے مطابق ملزم رحمان ٹاؤن کورنگی کے ایک ڈاکٹر کو قتل کرنےکا اعتراف ‏کرچکا اس کے علاوہ ملزم نے دوران تفتیش قتل،اقدام قتل،جلاؤ گھیراؤ اور بھتہ خوری کا اعتراف کیا ‏ہے، ملزم محمد عمران مذکورہ جرائم میں جیل بھی کاٹ چکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here