بلوچستان میں‌ بارودی سرنگ

صوبہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں کیپٹن کاشف شہید ہوگئے۔

بلوچستان کے شہر پنجگور کے ضلع گچک کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کو دہشت گردوں نے پنجگور کے علاقے گچک میں نشانہ بنایا ، جس کے نتیجے میں کیپٹن کاشف شہید جب کہ دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوراً بعد زخمیوں کو علاج معالجے کےلیے خضدار منتقل کردیا گیا تھا۔

یاد رہے گزشتہ ماہ بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں بھی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرائی تھی، جس کے نتیجے میں کیپٹن عفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شہید ہوگئے تھے۔

بلوچستان میں‌ بارودی سرنگ

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گرد ہلاک

 صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا، مارے جانے والے دہشت گرد سے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی پر آپریشن جاری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 17 اور 18 اگست کی درمیانی شب جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی تھی، فائرنگ کے نتیجے میں نائب صوبیدار سونے زئی شہید ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد بھی ہلاک ہوگیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here