لاہور میں جیل روڈ پر ٹریفک وارڈن نے کار سوار کو روک کر کاغذات طلب کیے تو ڈرائیور نے وارڈن کے ساتھ بدتمیزی کی او ٹریفک وارڈن کو ٹکر مار دی لیکن ٹریفک وارڈن جمپ لگا کرکار کے بونٹ پر لیٹ گیا۔

لاہور کی مصروف ترین شاہراہ جیل روڈ پر جہاں ٹریفک وارڈن نے کالے شیشوں والی کار کو رُکنے کا اشارہ کیا تو کار ڈرائیور نے گاڑی ٹریفک وارڈن پر چڑھانے کی کوشش کی۔

سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں سے بننے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کار ڈرائیور اسی حالت میں تیز رفتاری کے ساتھ گاڑی بھگا رہا ہے، کچھ دور جا کر کار ڈرائیور نے زِگ زیگ کرتے ہوئے ٹریفک وارڈن کو سڑک پر پھینک دیا اور فرار ہوگیا۔

خوش قسمتی سے وسیم نامی وارڈن زخمی ہونے سے بچ گیا تاہم پولیس نےوارڈن کی مدعیت میں نامعلوم کار مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے گاڑی کی تلاش شروع کردی۔

 سٹی ٹریفک پولیس آفیسر (سی ٹی او) سید حماد کے مطابق قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں کےساتھ نمٹا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here