Home Enemies of Pakistan لادی گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلے میں‌ ہلاک

لادی گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلے میں‌ ہلاک

0
101
لادی گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلے میں‌ ہلاک

پنجاب کے ضلع  ڈیرہ غازی خان میں دہشت پھیلانے والے لادی گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ضلعی پولیس آفیسر فیصل رانا نے بتایا کہ تھانہ کوٹ مبارک کے علاقے میں ہونے والے پولیس مقابلے میں لادی گینگ کا سرغنہ خدا بخش عرف حدی مارا گیا۔

پولیس آفیسر نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فارئنگ کی، جس پر اہلکاروں نے اپنا دفاع کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی جس میں وہ مارا گیا۔

فیصل رانا کے مطابق ملزم قتل اور پولیس مقابلے کی  وارداتوں میں مطلوب تھا، ملزم نے ایک شخص کو قتل کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی، جس پر وزیر اعظم  اور وزیر اعلی پنجاب  نے گینگ کیخلاف آپریشن کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب انسداد دہشت گردی فورس پنجاب نے بھی لادی کینگ کے مرکزی ملزم کو ہلاک کرنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ خدا بخش کو آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Facebook login by WP-FB-AutoConnect