کراچی پولیس نے انوکھا اسٹریٹ کرمنل گرفتار کرلیا

0
53

 شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انوکھے اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گلے میں تیز دھار بلیڈ لگا کر وارداتیں کرنے والے اسٹریٹ کرمنل عاظم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے گلے سے 10 کے قریب تیز دھار بلیڈ برآمد ہوئے ہیں، شہہ رگ کے قریب تیز دھار بلیڈ رکھنے والے ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم منہ میں گلے کے اندر تک درجن کے قریب بلیڈ کھا جاتا تھا، ملزم واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر منہ سے بلیڈ نکال کر شہریوں کو زخمی کرکے فرار ہوجاتا تھا۔

سکھن پولیس نے کچھ عرصہ قبل بھی ملزم کو گرفتار کیا تھا، ملزم عاظم کے خلاف موٹر سائیکل لفٹنگ کے کئی مقدمات درج ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں نہ تھم سکیں، گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے طارق روڈ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان شہری سے موبائل فون اور قیمتی اشیا چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں 4 ملزمان بنگلے سے بھاری مالیت کا سونا، ہیرے اور 5 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تھے، ملزمان جاتے ہوئے اہلخانہ کے موبائل فون بھی لے گئے تھے۔

ادھر گلشن جمال میں دو ماسیوں نے گھر کے ساتھ لاکر کی بھی صفائی کر ڈالی، متاثرہ فیملی کے مطابق ماسیاں رکھنے کے تیسرے روز ہی وہ 15 تولے سونا لوٹ کر فرار ہوگئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here