کراچی : ڈکیتی کی سیکڑوں وارداتوں میں ملوث خطرناک گروہ گرفتار

0
47

 رینجرزاور پولیس کی ٹیموں نے انٹیلی جنس معلومات پرمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی سیکڑوں وارداتوں میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ خصوصی ٹیم نے ابتدائی طور پر آصف عرف چٹا کو گرفتار کیا، ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج سے عمل میں آئی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر اس کے دیگر 4 ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا دیگر ملزمان میں نثارخان، سعید مائٹی،رونی الیاس اور مائیکل شامل ہیں۔

رنیجرز کے ترجمان نے کہا کہ ملزمان سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ملزمان نے دوران تفتیش شہریوں کو لوٹنے، اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی کئی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان پہلے بھی کئی بار گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں، جرائم کے عادی ملزمان ضمانت پر رہا ہونے کے بعد دوبارہ ڈکیتیاں کرتے تھے۔

ترجمان رینجرز کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزمان اور ان سے بر آمد ہونے والے اسلحہ کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here