کراچی ایئرپورٹ : جدہ جانے والے میاں بیوی کے قبضے سے دوکلو ہیروئن برآمد

کراچی : اے ایس ایف نے کراچی ایئرپورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔

کراچی ایئر پورٹ پر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے601 کے ذریعے دبئی سے براستہ جدہ جانے والے میاں بیوی کی اے ایس ایف اہلکاروں نے تلاشی لی تو ان کے قبضے سے ایک کلو نو سو چالیس گرام ہیروئن برآمد ہوئی

ہیروئن کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے،ایک شیر خوار بچی بھی والدین کے ساتھ تھی، ملزمان نے مذکورہ ہیروئن بچی کے دودھ کے ڈبے میں چھپا رکھی تھی۔

اے ایس ایف اہلکاروں نے میاں بیوی اور بچی کو حراست میں لے لیا، تفتیش کے بعد اے ایس ایف نے ملزمان کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا۔

یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں کسٹم پریوینٹو کے عملے نے کراچی ایئر پورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی بیس کلو ہیروئن اسمگل کرنے کو شش ناکام بناتے ہوئے اسمگلنگ میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here