مائیکل جیکسن کے بھتیجے پاکستانیوں کی مہمان نوازی اور محبت سے متاثر

0
21

پاپ میوزک کی دنیا کے نامور گلوکار مائیکل جیکسن کے بھیتیجے پاکستانیوں کو مہمان نواز قوم قرار دے دیا۔

اسلام آباد کی نجی یونیورسٹی میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے جعفر جیکسن کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک حسین ترین ملک ہے، یہاں کے لوگ بہت زیادہ محبت کرنے والے اور مہمان نواز ہیں، میں پاکستان سے ملنے والا پیار کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’آپ لوگوں کی مہمان نوازی اور محبت بھرے انداز سے میں بہت زیادہ متاثر ہوا، آپ کی ملنساری نے مغربی میڈیا کے پیش کردہ منفی تاثرات کو غلط ثابت کردیا اور میرے اندر پائی جانے والی غلط فہمیاں بھی آپ کے اخلاق کو دیکھ کر دور ہوگئی‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے مہمان کا گرم جوشی سے استقبال کرنے والے بااخلاق لوگوں کا ملک ہے، میں اب سوچ میں پڑ گیا ہوں کہ مغربی میڈیا پاکستان کے بارے میں کس قدر غلط بیانی سے کام لیتا ہے۔

یاد رہے کہ جعفر جیکسن 12 فروری کو دورے پر پاکستان پہنچے، انہوں نے بنا خوف و خطر وفاقی دارالحکومت میں سیر و تفریح کی، وہ لاہور اور پھر کراچی کا بھی دورہ کریں گے جہاں جعفر جیکسن طالب علموں سے خطاب بھی کریں گے۔وہ اپنے دورے کے اختتام پر کراچی میں میڈیا سے گفتگو کریں گے اور پاکستان کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کریں گے۔

یاد رہے کہ جعفر جیکسن پاپ گلوکار کے بھائی جرمین جیکسن کے صاحبزادے ہیں، جرمین نے 1989 میں اسلام قبول کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here