کشمیر میں انسانی المیے کو ختم کرنے کا وقت ہے، آرمی چیف

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیری بدترین ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی برداشت کررہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی آئی ایس پی آر) کی جانب سے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر باجوہ نے کشمیریوں کو ان کی حقیقی جدوجہد پر سلام پیش کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کشمیری عوام قابض بھارتی فورسز کے لاک ڈاون کا سامنا کررہے ہیں لیکن اب اس انسانی المیے کو ختم کرنے کا وقت ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیری بدترین ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی برداشت کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی درندہ فوج 11 ہزار 234 کشمیری خواتین کو اجتماعی زیادتیوں کا نشانہ بناچکی ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی میں اب تک ہزاروں بے گناہ کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

 ایک لاکھ 7 ہزار 813 بچے اور بائیس ہزار خواتین بیوہ ہوچکی ہیں، جبکہ بھارتی درندہ فوج 11 ہزار 234 کشمیری خواتین کو اجتماعی زیادتیوں کا نشانہ بناچکی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ انشااللہ کشمیر بنے گا پاکستان۔

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر پرانے تنازعات میں سے ایک ہے، جو بھارتی ہٹ دھرمی اور وعدہ خلافی کی وجہ سے حل نہیں ہوسکا۔

پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے پلوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائیں جائے گی، اس موقع پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت کےلیے جدوجہد پر بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

بھارت نے پانچ اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل کیا اور آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کےلیے غیر قانونی اقدامات کیے۔

 حق خودارادیت یو این چارٹر میں موجود بنیادی حق ہے، غیر قانونی طور پر محکوم کشمیریوں کے اس حق سے انکار انسانی وقار کی نفی ہے۔

بےگناہ کشمیریوں کی شہادت پر دنیا کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں دنیا کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے خواب غفلت سے بیدار ہونا پڑے گا، بے گناہ کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا

 بھارت تشدد سے کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھ سکتا

 وزیر اعلیٰ پنجاب نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی قوت پاکستانیوں اور کشمیریوں کے رشتے کو ختم نہیں کرسکتی، پوری قوم مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here