وزیراعظم کا بہت بڑا فیصلہ ہے کہ افغانوں کے خلاف امریکیوں کو کوئی اڈہ نہیں دیں گے، وفاقی وزیر داخلہ— فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا بہت بڑا فیصلہ ہے کہ افغانیوں کے خلاف امریکیوں کو کوئی اڈہ نہیں دیں گے ۔

ہم افغان طالبان سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ پاکستان کیخلاف ٹی ٹی پی کو کام نہیں کرنے دیں گے۔

۔ 150 ایگل اسکواڈز اس وقت اسلام آباد میں گشت کر رہے ہیں، بجٹ انشاء اللہ 30 تاریخ کو کامیابی سے پاس ہوجائےگا، اسلام آباد میں ریسکیو 1122 کا اجرا کرنے جارہےہیں، ہماری پوری کوشش ہےکہ لوگوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کریں۔

شیخ رشید نے کہا کہ بہادر پولیس اہلکاروں کو اپنی جیب سے 25،25 ہزار روپے انعام دیتا ہوں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پولیس اور فوج ، حساس ادارے ہرقسم کے چیلنج سے نمٹنےکیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، ہر آدمی چاہتا ہےکہ ڈی چوک کی طرف آئے، ملک میں جو جلوس اور جلسہ ہوتا ہے ہر کوئی چاہتا ہے ڈی چوک جائے، اسلام آباد پولیس کی نفری بڑھانے جارہےہیں، کوئی بھی لاہور، کوئٹہ، کراچی یا کسی دوسری جگہ نہیں جاتا۔

شیخ رشید نے کہا کہ افغان سرحد پر 88 فیصد باڑ لگادی ہے، پوری کوشش ہے کہ اس ماہ باڑ کا کام مکمل کرلیں، ایران میں 46 فیصد فیسنگ کرچکے ہیں، دسمبر تک مکمل ہوجائے گی، ہم افغان طالبان سےتوقع رکھتےہیں کہ وہ پاکستان کیخلاف ٹی ٹی پی کو کام نہیں کرنے دیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here