اسرائیلی فورسز کا ایک بار بھر مسجدالاقصیٰ پر دھاوا، متعدد نمازی زخمی

اسرائیل ایک بار پھر بربریت پر اتر آیا اور نماز جمعہ کیلئے آئے فلسطینیوں پر ربر بلٹس فائر کئے ، جس کے نتیجے میں متعدد نمازی زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فورسز نے ایک بار بھر مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بول دیا ، اسرائیلی فورسز کی جانب سے نماز جمعہ کیلئے آئے فلسطینیوں پر ربر بلٹس کا استعمال کیا گیا، ربربلٹس فائر کرنے پر متعدد نمازی زخمی ہوگئے۔

یاد رہے دو روز قبل نئے اسرائیلی وزیراعظم کے اقتدار سنبھالتے ہی اسرائیلی فورسز نے غزہ پر بمباری شروع کردی تھی ، سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی طیاروں نے رات گئے غزہ اور خان یونس پربم برسائے، اسرائیلی بم باری سے متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

حماس کے ترجمان نے اسرائیلی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطینی یروشلم میں مقدس مقامات کے دفاع کے لیے مزاحمت جاری رکھیں گے۔

گزشتہ ماہ حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان ہونے والی گیار روزہ لڑائی کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا، مئی کے مہینے میں ہونے والی جنگ میں درجنوں کم سن بچوں اور خواتین سمیت تقریباً ڈھائی سو فلسطینی شہید ہوئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here