بلاول بھٹو، مریم نواز ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

0
14

 پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اپنے اپنے بیانیے کے ساتھ اتحاد قائم رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں رہنما ان دنوں گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کی قیادت کر رہے ہیں جہاں دونوں کی چائے پر ملاقات ہوئی۔

12 منٹ کے دورانیے کی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ مستقبل کی حکمت عملی اور انتخابات پرتبادلہ خیال کیا۔

بعد ازاں مریم اور بلاول نے گارڈن میں چہل قدمی کےدوران بھی گفتگو کی۔

خیال رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات 15 نومبر کو ہوں گے جن میں پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پی پی پی میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کراچی واقعے کی رپورٹ مثبت اور حوصلہ افزا ہے، رپورٹ میں صحیح ذمہ داروں کا تعین کیا گیا ہے، فوری ایکشن سے مستقبل میں ایسے واقعات نہیں ہوں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کراچی واقعے کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہئے، ن لیگ اداروں کے خلاف نہیں کرداروں کے خلاف ہے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ مستقبل کی حکمت عملی اور انتخابات پرتبادلہ خیال کیا۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات 15 نومبر کو ہوں گے جن میں پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پی پی پی میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

تاہم، گیلپ پاکستان اور پلس کنسلٹنٹ کے حالیہ ایک سروے میں گلگت بلتستان کے عوام کی اکثریت نے تحریک انصاف کو ووٹنگ کے لیے اپنی پہلی پسند قرار دیا جب کہ دوسرے نمبر پر پی پی پی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here