پی این ایس تبوک کی پاک بحریہ کے بیڑے میں باقاعدہ شمولیت

0
21

 پی این ایس تبوک کو بحری بیڑے میں باقاعدہ شامل کرلیا گیا، نیول چیف نے کہا کہ جہازکی شمولیت سے ملکی بحری حدود کا دفاع مزید بہتر ہوگا۔

پاکستان نیوی کا نیا جہاز پی این ایس تبوک کراچی پہنچا ، جہاں پی این ایس تبوک کی بحری بیڑے میں باقاعدہ شمولیت کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی، نیول چیف محمد امجدخان نیازی تقریب کےمہمان خصوصی تھے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پی این ایس تبوک کی تعمیر ڈامین شپ یارڈرومانیہ میں کی گئی جبکہ جہاز کی کمیشننگ کی تقریب نومبر میں رومانیہ میں منعقد ہوئی۔

ترجمان کے مطابق پی این ایس تبوک اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپن، ڈیفنس سسٹم سے لیس ہے اور متعدد نیول آپریشنز انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ ہیلی کاپٹر اور ڈرون لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس موقع پر نیول چیف نے کہا کہ جہاز کی شمولیت سے ملکی بحری حدود کا دفاع مزید بہتر ہوگا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پی این ایس یرموک بھی جولائی میں پاک بحریہ کےبیڑے میں شامل کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here