پاکستان میں ’را‘ کا نیٹ ورک بھارتی ٹی وی نے بے نقاب کر دیا

بھارتی چینل نے ’را‘ کے ایک ایجنٹ ڈینیئل کا انٹرویو کیا جس نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے پاکستان میں ’را‘ کی طرف سے جاسوسی کی اور پھر پکڑا بھی گیا۔

بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کا پاکستان میں نیٹ ورک اس کے سابق ایجنٹ نے ہی بے نقاب کر دیا۔ اور اس مرتبہ خود ایک بھارتی ٹی وی چینل نے بے نقاب کر دیا۔

پرو پنجاب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے را کے سابق جاسوس ڈینیل نے انکشاف کیا کہ اسے را کی جانب سے پاکستان میں بم دھماکے کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔ ڈینیل نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جاسوسی کے لیے لوگ صرف بھارت بھیجتا ہے پاکستان ایسا نہیں کرتا۔

بھارتی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں را کے ایجنٹ ڈینیل نے اعتراف کیا کہ اس نے پاکستان میں بھارت کے لیے جاسوسی کی اور پکڑا بھی گیا، پاکستان میں چار سال قید کاٹی۔ ڈینیل نے را اور بھارتی فوج کے ایک اور جاسوس راجو سے متعلق بھی بتایا اور کہا کہ وہ اب پاکستان میں قید ہے۔

بھارتی جاسوس ڈینیئل نے بتایا کہ پاکستانی بہت اچھے ہوتے ہیں، جبکہ اس کی واپسی کے بعد بھارتی حکومت نے اسے 15 ہزار روپے دے کر فارغ کر دیا اور اب وہ بے حالی کی زندگی گزار رہا ہے۔ سابق بھارتی ایجنٹ نے کہا کہ را اب بھی پاکستان میں اپنی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ پاکستانی بہت اچھے ہوتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here