سال 2020 میں بھارتی دہشت گرد فوج کے ہاتھوں 264 کشمیری شہید ہوئے

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ 2020 میں بھارتی دہشت گرد فوج کے ہاتھوں 264 کشمیری شہید ہوئے، خدا کرے 2021 کشمیریوں کی آزادی کا سال ہو۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے نئے سال کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا کہ 2020 میں بھارتی دہشت گرد فوج کے ہاتھوں 264 کشمیری شہید ہوئے، دنیا نئے سال کی خوشیاں منا رہی ہے اور کشمیری اپنے بچوں کی لاشیں ڈھونڈ رہے ہیں، بھارتی فورسز نوجوانوں کو شہید کرکے نامعلوم مقام پر پھینک دیتی ہے، خدا کرے 2021 کشمیریوں کی آزادی کا سال ہو۔

خیال رہے سال 2020 میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت عروج پر رہی ، کشمیری میڈیا سروس کے مطابق قابض فورسز نے سال 2020 کےدوران 263 کشمیریوں کوشہید کیا، شہید ہونے والوں میں 5 خواتین اور 11 نوجوان شامل تھے۔

کشمیری میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ سال 2020 کےدوران بھی مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پرظلم وستم برقراررہا، سارا سال وادی میں بھارتی فوج نےجعلی آپریشن ور جبری گرفتاریاں کیں۔

قابض بھارتی فورسز نے2020 کے دوران 927 کشمیریوں کے مکانات مسمار کیے اور پرتشدد کارروائیوں میں 777 کشمیری زخمی ہوئے جبکہ سال 2020 کے دوران 58 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here