بھارت کی ریاستی دہشت گردی، خواتین سمیت 4 کشمیری شہید

0
5

 مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی آڑ میں بھارتی فوج نے بربریت کی انتہا کردی، فورسز کی فائرنگ سے خاتون سمیت چار کشمیری شہید۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوج نے سری نگر میں خاتون سمیت 4 کشمیریوں کو شہید کردیا، 45 سالہ خاتون بھارتی فوج کی پر تشدد کارروائیوں کا نشانہ بنیں۔

بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران کشمیریوں کو نشانہ بنایا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اقدام کو تقریباً 13 ماہ ہوگئے ہیں، قابض بھارتی فوج نے وادی کو جیل میں تبدیل کر رکھا ہے، 13 ماہ کے دوران قابض بھارتی فوج کی جارحیت سے237 سے زائد کشمیری شہید ہوئے۔

قابض بھارتی حکومت کے 13 ماہ کے محاصرے کے دوران 1482 سے زیادہ کشمیریوں زخمی ہوئے۔ بھارتی فوج نے خواتین سمیت 13 ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو گرفتار کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here