ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی، پاک فوج کے نائیک شہید

0
28

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان نائیک دلفراز شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج نے ایل او سی کے کوٹ کوٹیرا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس پر پاک فوج نے مؤثرجوابی کارروائی کی اور بھارتی فوجی چیک پوسٹوں کونشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے نائیک دلفراز شہید ہوگئے، 34 سالہ شہید نائیک دلفراز کا تعلق مظفر آباد کے گاؤں پنج کوٹ سے ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پوسٹوں کونشانہ بنایا، پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کوشدیدجانی نقصان پہنچا۔

خیال رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں اب تک متعدد فوجی جوان اور شہری جاں بحق و زخمی ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ 23 ستمبر کوایل او سی پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے تھے۔

بھارتی فوج نے ایل اوسی دیواسیکٹرپر شدید فائرنگ کی تھی اور فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی نورالحسن اورسپاہی وسیم علی شہید ہوگئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here