بھارت کی ہٹ دھرمی، سکھوں کو بابا گرو نانک کی برسی کی تقریبات میں شرکت سے روک دیا

0
35

 بھارت نے سکھوں کو باباگرونانک کی برسی کی تقریبات میں شرکت سے روک دیا جبکہ پاکستان نےراہداری کھولنے سے متعلق بھارت کو آگاہ کردیا ہے۔

ہندوتوا کے پرچار نام نہاد سیکولر ملک بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی برقرار ہے ، سب سے بڑی جمہوریہ کے دعویدار بھارت کے سیکولرزم کا بھانڈا پھوٹ گیا، باباگورونانک کی برسی پر دنیا بھر سے سکھ یاتری کرتارپور پہنچ رہے ہیں۔

بھارت نےسکھوں کوبابا گرونانک کی برسی کی تقریبات میں شرکت سےروک دیا جبکہ پاکستان نے کورونا کے بعد انتظامات مکمل کیلئے راہداری کھولنے سے متعلق بھارت کوآگاہ کردیا ہے۔

دفترخارجہ نے سکھوں کے پاکستان آنے سے متعلق 2 خطوط بھی لکھے، دفترخارجہ نے بھارت کو پہلا خط 27 جون جبکہ دوسرا 27 اگست کو تحریر کیا، بھارتی حکام نے پاکستان کے دونوں خطوط پر کوئی جواب نہیں دیا۔

مودی سرکار نےبھارت میں اقلیتوں کی مذہبی آزادی چھین لی ، بھارت نے تاج محل سیاحوں کے لئے کھولاپر سکھوں کو کرتارپور آنے کا موقع فراہم نہ کیا۔

خیال رہے گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں بابا گرونانک کا 481 واں یوم وفات منایا جارہا ہے، گوردوارہ دربار صاحب میں 20 ستمبر سے جاری 3 روزہ  تقریبات کا آج آخری دن ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here