آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر پر بلا اشعال فائرنگ کی ہے، جس میں ایک لڑکی زخمی ہو گئی۔

چری کوٹ سیکٹر، ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ بھارتی فوج نے خود کار ہتھیاروں سے مارٹرز فائر کیے۔

چری کوٹ سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے 18 سال کی لڑکی انسہ صدیق زخمی ہو گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا، اور ان بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جہاں سے فائرنگ کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ 14 جنوری کو بھی بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) کے دیوا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید ہو گیا تھا، پاک فوج نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی جس سے بھارتی فوجیوں کو شدید جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

اس سے قبل رواں ماہ میں 10 جنوری کو بھی بھارتی فورسز نے ایل او سی کے خنجر اور بروہ سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 2 معمر افراد زخمی ہوگئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here