بھارت قبائلی علاقوں میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے: شاہ محمود

0
45

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت خطے کے امن کا دشمن ہے، بلوچستان اور قبائلی علاقوں میں بھارت دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔

ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کی پشت پناہی کررہا ہے، سی پیک کے خلاف بھارتی سازشیں دنیا کے سامنے لائے، بھارتی دہشت گردی بے نقاب ہوچکی ہے۔

بھارتی دہشت گردی کی کوششوں کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔ وزیرخارجہ

چین کے وزیر دفاع کے دورے میں بھارتی عزائم پر بات ہوئی، مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت بھی سب کے سامنے ہے، نہتے اور مظلوم شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

پاک فوج نے سی پیک کے خلاف بھارتی سازش کو بے نقاب کردیا

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاس دہشت گرد ہیں، جنہیں استعمال کرکے وہ سی پیک پر کام کرنے والی چینی قوت اور مقامی لیبر کو نشانہ بناتا ہے، بھارت کی طرف سے سی پیک پہلے ہی سیکیورٹی خطرات کا سامنا کررہا ہے۔

انہوں ‌نے یہ بھی کہا تھا کہ بھارت 5 اگست 2019 کے بعد سے ہی کمزور پوزیشن پر ہے، ڈوزیئر کے بعد پاکستان کا دیرینہ مؤقف عالمی برادری پر ثابت ہوا، پاکستان دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت سامنےلایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here