بھارت پاکستان کو جنگ میں شکست نہیں دے سکتا” سابق بھارتی پولیس افسر کا اعتراف

سابق بھارتی پولیس افسر این سی استھانہ نے اپنی نئی کتاب میں اپنے ہی ملک کی قلعی کھولتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اس قابل ہی نہیں کہ وہ پاکستان کو جنگ کے میدان میں شکست دے سکے۔

دی وائر کرنٹ افیئرز پورٹل کے ایڈیٹر سدھارتھ ورادارجان استھانہ نے کہا کہ بھارت پاکستان، چین اور چین کے اسٹریٹجک مقاصد پر واضح وضاحت نہیں رکھتا، یہی وجہ ہے کہ بھارت دونوں ملکوں کے ساتھ جنگ میں جیت کی طاقت نہیں رکھتا۔

وائر نے قومی سلامتی اور روایتی اسلحے کی دوڑ کے تناظر میں کتاب کاجائزہ لیا اور موقف اپنایا کہ حقیقت یہ ہے بھارت کسی بھی ملک کو فوجی طور پر شکست نہیں دے سکتا، بھارت اورپاکستان کو سلامتی چیلنجوں کا حل ڈھونڈنا چاہیے۔

ورداراجان نے اپنی کتاب میں خاص طور پر سیاسی اور بیوروکریٹک اسٹیبلشمنٹ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ انتخابی فوائد کے لیےپاکستان دشمنی کا فائدہ اٹھانا بھارتی قائدین کی عادت ہے، سیاست دان عوام کو بھی پاک بھارت جنگ کی طرف اکسا رہے ہیں، جنگ کی طرف اکسانا کسی طرح بھی خطے کےلیےفائدہ مند نہیں ہے۔

اس سے قبل رواں سال نومبر میں بین الاقوامی میگزین دی اکانومسٹ نے نام نہاد بھارتی جمہوریت کی قلعی کھولتے ہوئے بتایا تھا کہ بھارت قومیت کے نشے میں آمریت کی جانب گامزن ہے، مودی ہندوستان کو یک جماعتی ریاست بنانے میں مگن ہیں۔

جریدے کا کہنا تھا کہ مودی حکومت میں ہندوتوا کے پیروکاروں کو اعلیٰ حکومتی عہدوں سے نوازا جارہا ہے، بھارتی فوج کو بھی سیاست میں گھسیٹا جارہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here