مسجد میں‌ گانے کی شوٹنگ کا معاملہ، مینیجر اوقاف معطل

0
77

مدینہ جیسی ریاست

اسرائیل جانتا ہے اللہ کی نافرمانی مذہب کا مذاق اڑانے سے ہی قومیں تباہ ہوتی ہیں۔ کیا پاکستان کو تباہی کی طرف لے جانے کے لیئے اسرائیلی دماغ تو نہیں استعمال ہو رہا ؟؟؟

کیا اس طرح کی حرکت کروا کر مساجد اور مولویوں پر پابندی تو نہیں لگائی جا رہی ؟؟؟

اسطرح کی حرکت سے کس کے کہنے پر اور کس کو خوش کیا گیا ؟؟؟

مسجد وزیر خان میں فلم کی ریکارڈنگ کرنے والی کمپنی کا مؤقف ہے کہ انہوں نے محکمہ اوقاف سے شارٹ فلم کی عکس بندی کی اجازت مانگی جو 30 ہزار روپے کی ادائیگی پر مل گئی۔ اس کمپنی کا ریکارڈ چیک کریں کہیں انکو غیر ملکی فنڈنگ تو نہیں ہوئی ؟؟؟

یہ یاد رکھیں پچھلے دنوں ایک عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ملعون کافر کو قتل کیا تھا۔ قادیانیوں نے امریکی صدر سے اپیل کی تھی ہمارا ساتھ دیں اور غازی اسلام کو سزا کا مطالبہ بھی امریکہ نے کیا۔ کیا یہ سارا کچھ اسی کی بنیاد پر تو نہیں کروایا گیا ؟؟؟

میں اپنی رائے دینا چایتا ہوں اگر یہاں مسجد کی بجائے، کسی بھی دوسرے مذہب کی بےحرمتی اسطرح ہوتی، وہ مذہب والے اور حکومت پاکستان بھی اقلیتوں کے تحفظ کی خاطر جلد ایکشن اور ملزم کو سزا بھی دلواتی۔اب کچھ نہیں ہوگا

ایک ایم این اے نے چوہان کا استعفی دلوا دیا تھا۔

موجودہ حکومت ہی نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتیں اسلام کے حق میں نہیں سوائے مسلم لیگ(ق) کے۔مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین نے مسجد میں گانے کی شوٹنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہےلاہور کی مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے والے ابھی تک آزاد کیوں ہیں ؟؟؟

افسوس ہے کہ اس کی اجازت دینے والوں کو اب تک پکڑ کر جیل میں نہیں ڈالا گیا۔ ذمہ داروں کو گرفتار کریں تاکہ آئندہ کوئی مسجد کا تقدس پامال کرنے کی جسارت نہ کرے

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا مسجد میں ناچ گانا شریعت کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، مسجد میں ناچ گانے کے ذمہ داروں کو جلد گرفتار کیا جائے۔

مسجد وزیر خان میں گانے کی شوٹنگ کے معاملے پر صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ کی ہدایت پر مینیجر اوقاف کو معطل کردیا گیا اور مینیجر اشتیاق احمد کو ڈائریکٹر انکوائری کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا۔

(PK) تحریر مارخور

نوٹ

پاکستانی گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نے جیسے ہی اپنے آنے والے گانے ‘قبول ہے’کی شوٹنگ کے دوران چند تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں تھی جو کہ مسجد وزیر خان کے اندر شوٹ کیا گیا ہے، جس کے بعد مسجد کا تقدس پامال کرنے پر طوفان برپا ہےسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

دونوں فنکاروں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا تھا کہ فلم بندی کے وقت مسجد کی انتظامیہ بھی موجود تھی

آنحضرتﷺ نے ایک موقع پر فرمایا

مسجد میں مشاعرہ کے رنگ میں اشعارنہ پڑھے جائیں (یعنی ایسے اشعار جو لغویات کے زمرہ میں آتے ہیں) اس میں بیٹھ کر خرید و فروخت نہ کی جائے۔ یا جمعہ کے دن نماز سے پہلے لوگ حلقے بنا کر بیٹھے باتیں نہ کریں۔(ابو داؤد کتاب الصلوۃ باب تحلیقات یوم الجمعۃ)

اے آدم کی اولادہر مسجد میں اپنی زینت (یعنی لباسِ تقویٰ) ساتھ لے جایا کرو۔ اور کھاؤ اور پیو لیکن حد سے تجاوز نہ کرو۔ یقیناً وہ حد سے تجاوز کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا……..الاعراف:31

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here