بھارت میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران 2 ٹکڑے ہوگیا، 16 افراد ہلاک

0
28

بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں قومی فضائی کمپنی ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران پھسل کر  35 فٹ نیچے گرکر دو ٹکڑے ہوگیا جس کے نتیجے میں کم از کم 16 مسافر ہلاک ہوگئے

وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے ایئرانڈیا کے طیارے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا

اور وزیراعظم کا کہنا تھا
مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں اور اُن کے لیے دعا گو بھی ہوں

یاد رہے
دبئی سے ریاست کیرالا کے شہر ژیکوڈ کے خیرپور ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران ایئرانڈیا کے طیارہ حادثے کا شکار ہوا جس میں 191 مسافر سوار تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر طیارہ رن وے سے پھسل کر 35 فٹ نیچے وادی میں گرکر دو ٹکڑے ہوگیا جس کے نتیجے میں جہاز کے کپتان اور معاون پائلٹ سمیت 16 افراد ہلاک ہوگئے

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق طیارہ شام 7 بج کر 45 منٹ پر حادثے کا شکار ہوا، اس طیارے میں دبئی سے بھارت آنے والے 174 مسافر، 10 بجے، 6 کرویئو ممبرز اور دو پائلٹس موجود ہیں

بھارت میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران 2 ٹکڑے ہوگیا، 16 افراد ہلاک

حادثے میں اب تک پندرہ مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی جبکہ حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے

واقعے میں 80 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جب کہ حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں

بھارتی سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ طیارہ لینڈنگ کے دوران پھسل کر دیوار توڑتا ہوا 35 فٹ نیچے جاگرا اور گرکر دو ٹکڑے ہوگیا جب کہ جہاز میں 174 مسافر، 10 نوزائیدہ بچے، 5 عملے کے ارکان اور 2 پائلٹ سوار تھے

خوش قسمتی سے حادثے کے دوران جہاز میں آتشزدگی نہیں ہوئی جس سے جانی نقصان کم ہوا ہے

حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جب کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر رہنماؤں نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here