بلند ترین چوٹی ‘کے ٹو’ پر لاپتہ کوہ پیماؤں سے متعلق کل اہم پریس کانفرنس کی جائےگی

 دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی پر لاپتہ کوہ پیماوں سے متعلق کل اہم پریس کانفرنس کی جائےگی، کوہ پیماؤں کولاپتہ ہوئے 9 روز گزر گئے ہیں۔

کے2 پر کوہ پیمائی کی تاریخ کا غیر معمولی سرچ آپریشن جاری ہے ، کے 2 ورچوئل اینڈفیزیکل بیس کیمپ معاونین کی جانب سے پریس ریلیز دی گئی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ کوہ پیماوں سے متعلق کل اہم پریس کانفرنس کی جائےگی۔

پریس ریلیز میں کہا ہے کہ سرچ آپریشن کےدوران سیکڑوں سیٹلائٹ تصاویر لی گئیں، سیٹلائٹ تصاویر سے ممکنہ مقامات کی نشاندہی کی گئی، ایف 16 طیارے سے فوٹوگرافک سروے کیا گیا۔

پریس ریلیز کے مطابق سنتھٹک آپرچر ریڈار ٹیکنالوجی سے بھی معلومات حاصل کی گئیں، سنتھٹک آپرچر ریڈار ٹیکنالوجی سے سلیپنگ بیگ، ٹینٹ اور پیڈز کی نشاندہی ہوئی، آرمی، صوبائی حکومت کےتعاون کے شکر گزار ہیں۔

خیال رہے دنیا کی دوسری بلندترین چوٹی پرکوہ پیماؤں کولاپتہ ہوئے 9 روز گزر گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here