گوادر میں دھماکا
گوادر کے علاقے بلوچ وارڈ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

گوادر میں دھماکا

گوادر کے علاقے بلوچ وارڈ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

گوادر کے علاقے بلوچ وارڈ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ دھماکا ایکسپریس وے کی تعمیر پر مامور عملے کی گاڑی کے قریب ہوا۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ ریسکیو

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جس کے بعد شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ 8 اگست کو کوئٹہ سرینہ چوک پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 18 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

سرینا چوک کے قریب دھماکے میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سریناہوٹل کےقریب دھماکےکی مذمت کرتے ہوئے دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پرافسوس کا اظہار کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here