اینٹی کرپشن مہم کے نتیجے میں زبردست کامیابی

پنجاب میں جاری اینٹی کرپشن مہم کے نتیجے میں زبردست کامیابی ملی ہے، کیش ریکوری کے ساتھ اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قبضہ مافیا اور کرپٹ ٹولے سے ریکوری جاری ہے، عوامی شکایات کے نتیجے میں قبضہ مافیا سے ریکارڈ ریکوری کی رپورٹ تیار کرلی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ کیش ریکوری کے ساتھ اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی ہے۔

حکومت نے27 ماہ میں 200 کروڑ سے زائد رقم خزانے میں جمع کرادی۔

رپورٹ کے مطابق 10 سالوں میں صرف 2600 ملین روپے سرکاری اراضی پر قبضہ واگزار کرایا گیا تھا۔ حکومت نے27 ماہ میں 181 ارب ایک کروڑ 43 لاکھ 90 ہزار روپےکی اراضی واپس لی۔

27ماہ میں قومی خزانے کو 200 ارب 6 کروڑ 80 لاکھ روپے کا فائدہ پہنچایا جاچکا ہے۔ عوام ’’رپورٹ کرپشن‘‘ایپلی کیشن کے ذریعے مہم کا حصہ بن رہے ہیں۔ اب تک موصول 6474 شکایات میں سے 5196 شکایات پر کارروائی مکمل کی گئی۔ شکایات کے نتیجے میں بھی 210 کروڑ سے زائد رقم ریکور ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ن لیگ کے کھوکھر برادرز سے بھی اربوں کی زمین واگزار کرائی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here