وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عام آدمی کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے کر رہے ہیں، حکومت نے محدود کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں کرونا وائرس سے پیدا صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اسد عمر نے اجلاس کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی کارروائی پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں ڈاکٹرظفر مرزا نے ٹریکنگ، ٹیسٹنگ اور قرنطینہ سے متعلق آگاہ کیا، چیئرمین این ڈی ایم نے حفاظتی انتظامات سے متعلق بریفنگ کے دوران بتایا کہ حفاظتی سامان کی تیسری کھیپ کل صوبوں کو ارسال کی جائے گی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا سے متعلق درست ڈیٹا اور معلومات پر خصوصی توجہ دی جائے،صحیح اعدادو شمار پر مبنی ڈیٹا کی بنیاد پر حکمت عملی اختیار کی جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عام آدمی کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے کر رہے ہیں،حکومت نے محدود کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ ہر فرد اپنی ذمہ داری کا احساس کرے ،جہاں تک ممکن ہوسکے سماجی فاصلوں کو یقینی بنائیں،جہاں زیادہ افراد جمع ہوں وہاں ماسک اور دیگر تدابیر اختیار کی جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here