اورماڑہ میں شہید ہونے والے 14 جوانوں کی نماز جنازہ حب چوکی پر ادا

0
28

 کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب دہشتگردوں سے جھڑپ میں شہید ہونے والے چودہ سیکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ حب چوکی پر اداکر دی گئی اور لاشوں کو  کراچی منتقل کردیا گیا، شہداء میں7 ایف سی اہلکار اور 7 سیکیورٹی گارڈ شامل ہیں۔

کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب دہشت گردوں سے جھڑپ میں جاں بحق چودہ افراد کی لاشیں کراچی منتقل کردی گئیں، ترجمان ایدھی فاونڈیشن کا کہنا ہے کہ کراچی منتقل کرنے سے قبل حب کے علاقے میں اجتماعی نماز جنازہ ادا کی گئی، نماز جنازہ میں ایف سی بلوچستان کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

کراچی منتقل کی گئی لاشوں میں سات ایف سی اہلکار اور سات سیکیورٹی گارڈز شامل ہیں، لاشوں کو ابتدائی ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے اورماڑہ کے قریب فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی ، جس میں ایف سی بلوچستان کیساتھ جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ جھڑپ میں سات سیکیورٹی گارڈز بھی شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آرنے بتایا او جی ڈی سی ایل کا قافلہ فورسز کی حفاظت میں گوادر سے کراچی جا رہا تھا، جھڑپ کے دوران دہشت گردوں کو بھاری نقصان ہوا تاہم فورسز نے اوجی ڈی سی ایل کے قافلے کو علاقے سے بحفاظت نکال لیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here