فرانسیسی صدر مسلمانوں کیلئے مزید سخت قوانین متعارف کروانے کے لیے سرگرم

0
18

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون مسلمانوں کے لیے مزید سخت قوانین متعارف کروانے کے لیے سرگرم ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے فرنچ کونسل آف مسلم فیتھ کے لیے 15 دن کی ڈیڈ لائن دے دی، فرانسیسی صدر کا موقف ہے کہ ریپبلکن ویلیوز کا مقصد مسلمانوں کو انتہا پسندی سے روکنا ہے۔

فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ فرنچ کونسل آف مسلم فیتھ 15 دن میں وزارت داخلہ کے ساتھ مل کر لائحہ عمل ترتیب دے۔

نئے قوانین کے تحت سی ایف سی ایم نیشنل کونسل آف امام تشکیل دے گی، فرانس میں مساجد میں امام کو حکومت کی مرضی سے لگایا اور ہٹایا جاسکے گا۔

رپورٹ کے مطابق چارٹر کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ اسلام مذہب ہے کوئی سیاسی تحریک نہیں، فرانس میں مسلمانوں کے معاملے پر غیر ملکی مداخلت کو روکا جائے گا۔

فرانس میں نئے قوانین کے تحت مسلمان بچوں کی گھروں میں تعلیم پر پابندی ہوگی، مذہبی بنیادوں پر سرکاری حکام سے الجھنے پر سخت سزائیں دی جائیں گی۔

نئے قوانین کے تحت مسلم بچوں کو آئی ڈی نمبر جاری ہوگا جس سے اسکول جانے کا ریکارڈ رکھا جائے گا، جو مسلمان والدین بچوں کو اسکول میں نہیں پڑھائیں گے انہیں 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا دی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here