فرانس میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک، 6 زخمی

0
29

فرانس میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے ہیلی کاپٹر کی تصدیق ٹویٹر پر کرتے ہوئے لکھا کہ ’حادثے میں 5 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہے۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کے دوران پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی، ہیلی کاپٹر پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

Private company Service Aérien Français runs air services across France

ہیلی کاپٹر ایک نجی کمپنی کے استعمال میں تھا تاہم ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ہیلی کاپٹر کی منزل کیا تھی۔ پرواز کے بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی پائلٹ نے الرٹ الارم بھیجا تھا۔

فیڈرل ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ موسم کی خرابی لگتی ہے تاہم ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو حادثے کی وجہ اور ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔

فرانسیسی صدر کے مطابق حادثے میں فرانسیسی ایئر ریسکیو کے تین ارکان اور سروس ایرین فرانکاس (ایس اے ایف) کے دو ارکان حادثے میں ہلاک ہوئے۔

ایمانویل میکرو ن کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی ہونے شخص زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے، قوم، اہلخانہ ، دوست و احباب ان ہیروز کو سپورٹ کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here