داعش

داعش کی مالی معاونت: پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی مخالفت کرنے والے فرانس کا بھانڈا پھوٹ گیا

پاکستان کی مخالفت کرنے والا فرانس خود دہشت گردوں کی معاونت کرنے والا نکلا، ٹی آر ٹی نے انکشافات کرتے ہوئے بتایا فرانسیسی کمپنی کی داعش کی معاونت سے فرانسیسی انٹیلی جنس سروسز بھی آگاہ رہیں۔

ٹی آر ٹی کے فرانسیسی کمپنی کے دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق انکشافات سامنے آئے۔

جس میں کہا گیا کہ پاکستان کی مخالفت کرنے والا فرانس خودد ہشت گردوں کی معاونت کرتا ہے، فرانسیسی سیمنٹ کمپنی’’لافارج‘‘نے شام میں داعش کی مالی معاونت کی اور مالی معاونت کیساتھ داعش سےتعلقات بھی رکھے۔

داعش

ٹی آر ٹی نے دعویٰ کیا کہ کمپنی کی داعش کی معاونت سے فرانسیسی انٹیلی جنس سروسز بھی آگاہ رہیں، فرانسیسی انٹیلی جنس سروسز کو خود کمپنی نے داعش  سے تعلقات سے آگاہ رکھا اور فرانسیسی حکومت لافارج اور داعش کے تعلقات سے باخبر رہی۔

دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فرانسیسی کمپنی لافارج کےداعش کیساتھ تجارتی تعلقات تھے، کمپنی نےداعش کوسیمنٹ دیا جس سے انہوں نے ٹھکانے تعمیر کیے جبکہ داعش نے شام میں لافارج سیمنٹ فروخت کر کےخود بھی فائدہ اٹھایا۔

کمپنی لافارج کی جانب سےفرانسیسی انٹیلی جنس کو ای میل بھی جاری کی گئی ، لافارج اور فرانسیسی انٹیلی جنس میں تعلقات کا آغاز کمپنی سیکیورٹی ڈائریکٹر نے کیا ، اس حوالے سے سیکیورٹی ڈائریکٹر نے وزارت داخلہ کو ای میل 22 جنوری 2014 کو بھیجی تھی ، جس میں کمپنی عہدیدار نے بتایا تھا کہ لافارج اب بھی شام میں سرگرم ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here