وزیر خارجہ نے کشمیر اور فلسطین میں ریاستی دہشت گردی کے خاتمے کا مطالبہ کردیا

0
106

دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان کو 120 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

دہشت گردی کا شکار ہونے والے افراد کے عالمی دن پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دہشت گردی کا شکار افراد، خاندانوں سے اظہار یکجہتی کی

اور عوام گزشتہ 2 دہائیوں میں دہشت گردی کا نشانہ بنے
پاکستان کے 70 ہزار افراد دہشت گردی کا شکار ہوئے
دہشتگردی کی وجہ سے پاکستان کو 120 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

وزیر خارجہ نے کہا
ملک کی حفاظت کے لیے ہزاروں جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا،شہید جوانوں اور اہلکاروں کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

پاکستان کی عوام اور حکومت ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔

آج کے دن ہمیں مقبوضہ کشمیر کی عوام کو بھی یاد رکھنا ہوگا، غیر قانونی قبضے کا شکار کشمیری بھارتی کے ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔

بھارتی قابض افواج نے 1990 سے اب تک 1 لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا،بھارتی ریاستی دہشت گردی میں 5 اگست 2019 کے بعد شدت آئی۔

عالمی برادری بھارت کے سول،فوجی حکام کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے،حکومت پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ ہے۔

https://www.instagram.com/p/CEJmyQNhk5N

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here