پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا مریض صحت یاب

0
19

پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا مریض زیر علاج رہنے کے بعد صحت یاب ہو گیا ہے۔

پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ نجی اسپتال میں زیر علاج کورونا وائرس کا شکار مریض صحت یاب ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کے تمام ارکان کورونا وائرس سے کلیئر قرار

اس حوالے سے ٹاس فورس نے تصدیق کردی جس کے بع ترجمان سندھ حکومت نے مریض کے صحت یاب ہونے سے متعلق اعلان کر دیا۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بہت خوشی ہےسندھ میں کورونا وائرس کا پہلا مریض صحتیاب ہوا، علاج کےبعد مریض کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس میں سے 3 افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔

متاثرہ افراد کے اہل خانہ کی اسکیننگ کی گئی اور مختلف ٹیسٹ لیے گئے اور سب کو کلیئر قرار دیا گیا۔ چند روز قبل ہی معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس کا شکار 3 افراد روبہ صحت ہیں۔

یاد رہے کہ مہلک کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں اب تک 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، امریکا میں وائرس سے 11 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں اور وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ہزاروں تک جاپہنچی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 82 ممالک میں کورونا وائرس پھیل چکا ہے، سعودی عرب میں بھی کورونا کے مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here