آواران میں ایف سی کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

آواران میں ایف سی کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

 ملک دشمن عناصر کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، چار دہشت گرد ہلاک۔

آواران میں ایف سی کے جوانوں  نے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی، اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کا ایف سی نے بھرپور جواب دیا، فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک۔ آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

گذشتہ ماہ کی چھبیس تاریخ کو دہشتگردوں نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں فورس زکی چیک پوسٹ پرحملہ کیا تو ایف ‏سی بلوچستان کے جوانوں نے فوری جوابی کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عرفان شہید اور 2 جوان زخمی ہوئے تھے۔

اس سے قبل 24 ستمبر کو بلوچستان میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 6 دہشت ‏گرد مارے گئے تھے جبکہ ‏14 اگست کو بلوچستان کے ضلع لورالائی میں دہشت گروں کی جانب سے ایف سی کی گاڑی پر حملے کے نتیجے ‏میں 3 دہشت گرد ہلاک اور ایک جوان شہید ہوا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here