کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر دھماکا، متعدد افراد زخمی


کوئٹہ میں ائیر پورٹ روڈ پر دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو کے مطابق دھماکا سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا ہے، دھماکے میں 3 سے 4 کلو دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے تمام واقعات کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، بھارت افغانستان کی سرزمین پاکستان خلاف استعمال کررہا ہے ،جب تک افغانستان میں حالات بہتر نہیں ہوتے یہاں ایسے واقعات متوقع ہیں۔

ترجمان کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بلوچستان کے مطابق کوئٹہ دھماکے میں 6افراد زخمی ہوئے جن میں سے دوزخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے ،دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دھماکا ائیرپورٹ روڈ پر رات ساڑھے 8 بجے ہوا،بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا ،دھماکے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ایئر پورٹ روڈ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ‏دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا عسکری پارک ٹرک کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ‏ہوا، دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے دھماکے کے بعد سول ‏اسپتال سمیت قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

جائے دھماکا پر پولیس، سیکورٹی اداروں کے اہلکار اور امدادی کارکن پہنچ گئے جنہوں نے ریسکیو ‏کارروائیوں کا آغاز کیا۔

تفتیشی اداروں نے جائے دھماکا سے اہم شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور اطراف کے علاقوں میں گشت ‏بڑھا دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here