شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں آپریشن کیا، دوران آپریشن دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فائرنگ کے دوران 27 سالہ سپاہی صدام شہید اور 2 جوان زخمی بھی ہوئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 20 اکتوبر کو سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے دو مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

یاد رہے کہ 4 اکتوبر کو بھی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے 2 مطلوب دہشت گردوں کو واصل جہنم جبکہ ایک کو گرفتار کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here