Home Chief Minister نرسو‌‌ں کے لئے بڑی خوشخبری، ڈپلومہ کی جگہ ڈگری اور وظیفے میں...

نرسو‌‌ں کے لئے بڑی خوشخبری، ڈپلومہ کی جگہ ڈگری اور وظیفے میں اضافہ

0
166
نرسو‌‌ں کے لئے بڑی خوشخبری، ڈپلومہ کی جگہ ڈگری اور وظیفے میں اضافہ

وزیرصحت پنجاب ٖڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اب تمام نرسوں کو ڈپلومہ کی جگہ ڈگریاں جاری کی جائیں گی اور وظیفہ 20 ہزار روپے سے بڑھا کر 31 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے نجی نیوز چینل کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا پنجاب کے تمام 44 نرسنگ اسکولوں کو کالجز کا درجہ دیدیا گیا ہے، اب نرسیں پوسٹ گریجویشن اورپی ایچ ڈی کرسکیں گی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ تمام نرسوں کوڈپلومہ کی جگہ ڈگریاں جاری کی جائیں گی جبکہ نرسزکا وظیفہ 20 ہزار روپے سے بڑھا کر 31 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔

وزیرصحت پنجاب نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار 500 فی میل نرسز کو بھرتی کیا گیا، ہر سال 2350 نرسوں کو نرسنگ کالجز میں داخلے دیے جائیں گے، ہمارے پاس 70 ماسٹرز اور 700 نرسنگ فیکلٹی ممبران موجود ہیں، حکومت پی ایچ ڈی ڈگری کے حصول کیلئے نرسز کو اسکالرشپ دے گی۔

یاد رہے گذشتہ سال وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں نرسوں کے سروس اسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کی اصولی منظوری دی گئی تھی۔

اجلاس میں نرسوں کی ترقیوں کے امور کو اسٹریم لائن کرنے کا فیصلہ کرنے کے علاوہ نرسنگ کے شعبے میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لیے اسکالر شپ دینے کی بھی اصولی منظوری دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نرسنگ اسکولوں کو نرسنگ کالجوں میں اپ گریڈ کیا جائے گا، نرسنگ کالجوں کے ساتھ ہاسٹل بھی بنائے جائیں گے،نرسوں کو اسکالر شپ پر بیرون ملک بھجوائیں گے۔

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Facebook login by WP-FB-AutoConnect