ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلیجنس لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چین پہنچ گئے

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چین پہنچ چکے ہیں جہاں ان سے چینی حکام کی اہم ملاقاتیں طے ہیں۔ وہ آج صبح چین کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

چین روانگی سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں شاہ محمود نے کہا تھا کہ چین دورے کے لیے سیکرٹری خارجہ ودیگر سینئر افسران میرے ہمراہ ہیں، ہم نے پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کا ازسرنو جائزہ لینا ہے، ملاقات میں دو طرفہ اسٹریٹجک ایجنڈا زیر بحث آئے گا۔

افغانستان اور علاقائی صورت حال پر ایک دوسرے کے تاثرات جاننے کا موقع ملے گا، سی پیک پراجیکٹس پر پیش رفت اور لائحہ عمل پر بھی ہماری تفصیلی نشست ہوگی۔

اس دورے سے ہمارے دوطرفہ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، پاک چین دوستی اپنی ساتویں دہائی میں داخل ہو چکی ہے، یہ دوستی آنے والے وقتوں میں اپنا رنگ دکھائے گی وزیرخارجہ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here