دہشت گرد تنظیم داعش کے لئے کراچی سے فنڈنگ کا انکشاف

 دہشت گرد تنظیم داعش کےلئے کراچی سے فنڈنگ کا انکشاف سامنے آیا، سی ٹی ڈی نے فارنزک رپورٹ کے بعد ملزم عمر بن خالد اور اس کے ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کو ڈیجیٹل فارنزک رپورٹ میں ملزم عمر بن خالد اور اسکےساتھیوں کیخلاف شواہد مل گئے ، فارنزک رپورٹ کے بعد سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

عمر بن خالد کو 2020 میں طارق روڈ سے حراست میں لیا گیا تھا ، جس کے بعد ملزم کےخلاف ثبوت نہ ہونے پر ذاتی مچلکے پررہا کیا گیا، ملزم عمر  بن خالد سے 2 موبائل فونز قبضے میں لیکر فارنزک کیلئے بھیجے گئے تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کے ساتھی جنید ، ضیا اور اویس بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے ، مقدمے میں نامزد ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، ملزمان سیریا اور پاکستان میں داعش کےدہشتگردوں سے رابطے میں تھا اور مختلف ذرائع سے داعش کی فنڈنگ کرتا تھا۔

ملزمان سیریا اور پاکستان میں داعش کے دہشت گردوں سے رابطے میں تھا اور مختلف ذرائع سے داعش کی فنڈنگ کرتا تھا، فنڈنگ شام، ممکنہ طور پر پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں استعمال ہونا تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here