سی ٹی ڈی کی راجن پور میں کارروائی، کالعدم تنظیم کا نیٹ ورک تباہ

0
3

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے جنوبی پنجاب کے علاقے راجن پور میں کارروائی کرتے ہوئے 5 خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کرکے کالعدم تنظیم کا نیٹ ورک تباہ کردیا۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے راجن پور میں کارروائی کر کے 5 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

ترجمان نے کہا کہ گرفتار دہشت گردوں میں اعجاز، صغیر ،جابر، انور اور کامران شامل ہیں، دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ، ہینڈگرنیڈ، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں نےچند ماہ قبل بلوچستان سے نیٹ ورک راجن پور منتقل کیا تھا اور اب کارروائی کے بعد اس نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ پنجاب کے ضلع راجن پور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا جن کا تعلق بی ایل اے کے باغی کمانڈر گروپ سے تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان سے اسلحہ، آئی ای ڈی اور 6 کلو دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا، ملزمان میں حسین بخش عرف بگا، بخش، رحیم علی اور مجاہد دین شامل تھے۔ دہشت گردوں نے ریلوے ٹریک پر دھماکے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here