کراچی: شہر قائد میں کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

کراچی کے علاقے گولیمار میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے 2 کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا۔

انچارج سی ٹی ڈی علی رضا نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے، ملزمان کا ہدف سکیورٹی اداروں، پولیس اور مذہبی افراد تھے۔

سی ٹی ڈی انچارج کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلرز کی 4 ٹیمیں فعال ہوچکی ہیں۔ ملزمان نے دوران تفتیش 6 سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا اعتراف کیا۔

اس سے قبل 10 جولائی کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے حب ریور روڈ سے لیاری گینگ وار اور عمر کچھی گروپ کے کارندے کو گرفتار کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here