پشاور میں‌ سی ٹی ڈی اہلکار کی خودکشی

0
22

 انسداد دہشت گردی فورس کے اہلکار نے پولیس لائن میں خود کو گولی مار زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

صوبہ خبیر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی پولیس لائن میں سی ٹی ڈی اہلکار کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والا شخص کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ میں بطور ڈرائیور خدمات انجام دے رہا تھا اور نامعلوم وجوہات کی بناء کر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کوہاٹ کا رہائشی تھا اور 2 روز قبل ہی چھٹی سے ڈیوٹی پر واپس آیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا، جسد خاکی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here